سرکاری سکولوں میں جعلی انرولمنٹ ، محکمہ تعلیم حکام کو سخت کارروائی کا حکم

سرکاری  سکولوں  میں  جعلی  انرولمنٹ  ، محکمہ  تعلیم  حکام  کو سخت  کارروائی  کا حکم

ملتان(خصوصی رپورٹر) صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کا انکشاف، تمام سی اوز کو سکولوں پر چھاپے مارنے کا حکم تفصیل کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کے کیسز سامنے آئے ہیں ۔۔

جس کے بعد سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے مانیٹرنگ کی ہدایت کردی ۔اس ضمن میں تمام اضلاع کے سی ای اوز کو ذاتی طور پر روزانہ پانچ سکولوں چھاپے مارنے کا حکم دیاگیا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈی ای او ایلمنٹری بھی 5، 5سکول وزٹ کریں گے ۔ہر ضلع کے انتظامی افسر روزانہ 20سکول وزٹ کرکے حاضری کا جائزہ لیں گے ،اے ای اوز کے ذریعہ طلباء کی اطلاع کردہ تعداد کم ہوئی تو سخت کارروائی ہو گی ہر ضلع کے انتظامی افسر روزانہ 20سکول وزٹ کرکے حاضری کا جائزہ لیں گے طلباء کی حاضری کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی حاضری بھی چیک کی جائیگی ان کارروائیوں کی تصویری شواہد روزانہ کی بنیاد پر لاہورارسال کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں