بابا غلام شاہ عرس پر گھوڑا میلہ ،خوبصورت گھوڑوں کی شرکت

 بابا غلام شاہ عرس پر گھوڑا میلہ ،خوبصورت گھوڑوں کی شرکت

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )بابا غلام شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر گھوڑا میلہ کا انعقاد، ملک بھر سے خوبصورت گھوڑوں کی شرکت ،ڈھول کی تھاپ ،موسیقی کی دھنوں پر دلفریب رقص کر کے دل موہ لئے ۔

 تفصیل کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقہ لڈن میں شروع ہونے والے بابا غلام شاہ میلے میں گھوڑوں کا میلہ لگا جس میں بہاولپور ، دیپالپور کشمیر سندھ بلوچستان سمیت ملک بھر سے مختلف نسل رنگ کے گھوڑوں نے شرکت کی اور ڈھول کی تھاپ ،موسیقی کی دھنوں پر دلفریب رقص کیا، سدھارے ہوئے گھوڑوں نے روھڑی ،ادھڑ، پالٹ نے دھمال ڈالی اوردیکھنے والوں کے دل موہ لئے ۔شائقین نے خوب داد دی ۔تین روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں گھوڑوں میں سے ہر کیٹگری میں ایک ایک گھوڑا فاتح قرارپاتا ہے ،عمدہ پرفارمنس پر نوٹ نچھاور کرنے کا بھی مقابلہ ہوتا ہے ۔میلہ منتظمین سید سرفراز شاہ اورپیرزادہ تاج محمد اشتیاق سیال کا کہنا ہے کہ مالکان اس میلے کی تیاری پورا سال کرتے ہیں تاکہ جیت کا سہرا وہ اپنے سر سجا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں