منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے متعددافرادکیخلاف مقدمات درج

منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے  متعددافرادکیخلاف مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی و ناجائز اسلحہ اور پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے والے متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج لئے ہیں۔

پولیس شاہ شمس نے احمد رضا سے تیس لٹر شراب برآمد کر لی ، پولیس قطب پور نے محمد علی سے پسٹل برآمد کر لیا ، پولیس بی زیڈ نے پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے والے زاہد ، پولیس کوتوالی نے جھوٹی اطلاع دینے والی نازیہ ، پولیس صدر نے جھوٹی اطلاع دینے والے ناصر ، پولیس نیو ملتان نے جھوٹی اطلاع دینے والے شہباز کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں