بوائز پرائمری سکول گگو منڈی میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
گگو منڈی(نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں نجی کمپنی کی طرف سے فراہم کیے گئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح، کمپنی نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔
افتتاح ڈاکٹر محمد اسلم آزاد، خانزادہ میاں عمران خان ، چودھری منیر احمد ، محمد شفیق رفیق، چودھری ارشد نے کیا اور سکول انتظامیہ کے حوالے کیا ۔افتتاحی تقریب میں کمپنی کے نمائندہ انجینئر محمد فیصل خان،محمد وسیم ،نور احمد اے ،ای او کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔شرکاء نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی فراہمی پر خانزادہ فیملی محمد فیصل خان اور حافظ محمد حیدر کا اشکریہ ادا کیا اور ان کی کو ششوں کو سراہا۔