بلدیہ دکانوں کے کرایوں کا مسئلہ ،حل کیلئے مشاورت شروع

 بلدیہ دکانوں کے کرایوں کا مسئلہ ،حل کیلئے مشاورت شروع

وہاڑی( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید کی ہدایت پر بلدیہ وہاڑی نے دکانوں کے کرایوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ،پہلے مرحلے میں دو دسمبر کو کلب روڈ اور شاہین مارکیٹ کے تاجروں کو مشاورت کیلئے طلب کر لیا ۔

تفصیل کے مطابق بلدیہ وہاڑی کے ملکیتی تقریبا ًگیارہ سو دکانوں کے کرایہ داری حقوق کی نیلامی کا مسئلہ تین سال سے تعطل کا شکار ہے جس پر تاجر ہڑتالیں اور احتجاج کر رہے ہیں جبکہ بلدیہ افسر اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران اپنا خود ساختہ کرایہ مسلط کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں نے ن لیگی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کو معاملات کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے فوری چیف آفیسر بلدیہ علی احمد صابر کو ہدایت کی کہ دکاندار کرایہ داری معاملے کے اہم ترین اور بنیادی سٹیک ہولڈر ہیں ،ان کی تجاویز اور مشاورت کے بغیر کوئی بھی فیصلہ غیر آئینی، غیر اخلاقی اور غیر مناسب ہوگا ، کرائے دوبارہ مقرر کرنے کیلئے دکانداروں کے ساتھ مشاورت کر کے ، تجاویز لیکر کرایوں کا تعین کیا جائے جس پر چیف آفیسر بلدیہ نے دو دسمبر کو مشاورت کیلئے تاجروں کوطلب کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں