کھلی کچہری :محکمہ ریونیو سے متعلق شکایات کی داد رسی
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )کھلی کچہری کے ثمرات محکمہ ریونیو سے متعلق مشکلات کا شکار سائلین کی عملی داد رسی ،ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے۔
ضلع کونسل ہال میں منعقد کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور فوری سدباب کے احکامات جاری کئے ،معذور بچوں کے باپ کی جانب سے اراضی کے قبضہ سے متعلق شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر قبضہ دلانے کے احکامات جاری کردیئے ،ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی سربراہی میں ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عابدہ فرید،اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجراہ سمیت ریونیو افسران،ریونیو اہلکار سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،کھلی کچہری میں سائلین نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل بیان کئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام شہریوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی،کھلی کچہری میں معذور بچوں کے باپ نے ڈپٹی کمشنر کو اپنی اراضی کے قبضہ سے متعلق مسئلہ پیش کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر متاثرہ شخص کی اراضی کا قبضہ دلانے کے احکامات جاری کئے ریونیو سے متعلق کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کی کیجانب سے فوری داد رسی کی روایت کے بارے میں سن کر فاطہ مل کے ورکز بھی کھلی کچہری پہنچ گئے اور ڈپٹی کمشنر کو تنخواہ کی عدم ادائیگی اور کالونی میں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی سے درپیش مسائل بیان کئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طور پر مل ورکرز کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی جس پر کھلی کچہری میں موجود سائلین اور مل ورکرز نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیں دی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کا کہنا تھا کہ ریونیو افسران میرٹ کے مطابق تمام سائلین کے کام کریں کسی کے جائز کام میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،قانون کے تحت عوامی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے