موٹر سائیکل پر بوگس نمبر پلیٹ لگانے والا گرفتار
جہانیاں ( نامہ نگار) موٹر سائیکل پر بوگس نمبر پلیٹ لگانے والا ملزم گرفتار ،موٹر سائیکل تھانہ بند مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
پٹرولنگ چیک پوسٹ چک نمبر 134 ٹھٹھہ صادق آباد کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے موٹر سائیکل کو روکتے ہوئے موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد راشد سے کاغذات طلب کئے ویب سائٹ پر موٹر سائیکل پر لگا نمبر چیک کیا تو وہ بوگس ثابت ہوا ۔