پولیس ہیلپ لائن پر جھوٹی اطلاعات، 5افراد پر مقدمات
ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
بی زیڈ پولیس کو عروج فاطمہ نے 15پر جھوٹی اطلاع کی دریں اثنا کینٹ پولیس کو عمران شہزاد ، عدیل ، نامعلوم کالر اور تھانہ صدر جلالپور پولیس کو یونس نے اطلاعات دیں جن کے متعلق پولیس کو کوئی تصدیق نہ ہوسکی جو جھوٹی پائی گئیں پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔