گندم کی کاشت 10دسمبر سے پہلے مکمل کرلیں،محکمہ زراعت

گندم کی کاشت 10دسمبر سے  پہلے مکمل کرلیں،محکمہ زراعت

ملتان(وقائع نگار خصوصی) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار گندم کی پچھیتی کاشت10 دسمبر سے پہلے مکمل کر لیں اور تاخیر سے بچنے کیلئے جہاں ضروری ہو خشک بوائی کریں۔

 10دسمبر تک کاشت کی صورت میں کاشتکار گندم کی منظور شدہ اقسام اکبر19،بھکر سٹار19،اجالا16اور اناج17کی کاشت کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر گندم کی منظور شدہ اقسام کے بیج کی قیمت 6300 روپے فی تھیلا (50کلوگرام)سے کم کر کے 4500 روپے فی تھیلا(50 کلوگرام) کر دی ہے ۔گندم کا بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے فروخت مراکز کے علاوہ رجسٹرڈ ڈیلرز سے بھی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں