ٹریفک چوک فیاض پارک سے ملحقہ پبلک ٹوائلٹس فعال
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی ہدایت پرایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی یوسف چھینہ نے مسافروں اور شہریوں کے لئے بنانے جانے والے ٹریفک چوک فیاض پارک سے ملحقہ ٹوائلٹس کو مکمل فعال کراکر عملہ کو تعینات کردیا۔
عوامی وسماجی حلقوں کا ضلعی انتظامیہ کیجانب سے عملی سہولت کے اقدام کو سراہا گیا۔تفصیل کے مطابق شہر کے معروف و مصروف مقام ٹریفک چوک پر فیاض پارک سے ملحقہ مسافروں اور شہریوں کے لئے بنائے جانے والے پبلک ٹوائلٹس عرصہ سے غیر فعال تھے جس پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ٹوائلٹس کو فعال کرنے کی ہدایت جاری کی جس پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی یوسف چھینہ نے ٹوائلٹس کو مکمل طور پر فعال کرادیا جبکہ ٹوائلٹس کی صفائی ستھرائی کے لئے اہلکار بھی تعینات کردیئے ہیں،عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے مسافروں اور شہریوں کی اس عملی سہولت پر ضلعی انتظامیہ کو اس اقدام پر سراہا گیا۔