ڈینگی کے ڈیلی ویجز و رکرز کو 6ماہ کی تنخواہیں نہ مل سکیں

ڈینگی کے ڈیلی ویجز و رکرز کو 6ماہ کی تنخواہیں نہ مل سکیں

ملتان(لیڈی رپورٹر) محکمہ صحت ملتان کے ڈینگی ڈیلی ویجز ورکرز کی 6 ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملہ پر ملازمین کو تنخواہیں دینے کی بجائے انکی تصدیق کا عمل جاری ہے۔۔۔

 ادھر متاثرہ ڈینگی ورکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ،ویڈیو میں متاثرہ ڈینگی ورکر ندیم کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں اب میں اپنے دونوں گردے فروخت کرنا چاہتا ہوں صاحب حیثیت گردے خرید لیں تاکہ گھر میں راشن لا سکوں،بجلی کا بل بھرنے سے قاصر ہوں، بچی کو دودھ لے کر دینے کے پیسے نہیں ہیں ،ادھر محکمہ صحت ملتان ذرائع کا کہنا ہے کہ سات سو ڈیلی ویجز ڈینگی ورکرز کی تصدیق کے بعد لسٹ لاہور بھجوائی جائیگی جس کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی کر کے بیشتر کو نوکری سے فارغ کر دیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں