7اور 8دسمبر کو شٹ ڈائون شیڈول منسوخ، بجلی فراہمی جاری رہے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق ملتان شہر میں 132کے وی وہاڑی روڈ اور قاسم باغ گرڈسٹیشنوں کی 7اور8دسمبر کی شٹ ڈائون کاشیڈول منسوخ کر دیا گیاہے۔
اور دونوں گرڈسٹیشنوں سے منسلک 11کے وی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی ہفتہ /اتوار کو بلاتعطل جاری رہے گی ۔ دونوں گرڈسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے لئے 7دسمبر بروز ہفتہ اور 8دسمبر بروز اتوار ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے چھ بجے شام تک بجلی بندش کا شیڈول سوشل میڈیا گروپس میں وائرل ہورہاہے ۔ ترجمان نے کہا کہ 132کے وی وہاڑی روڈگرڈسٹیشن سے منسلک 11کے وی شریف پورہ، انصار کالونی، معصوم شاہ، ٹاٹے پور، کرکٹ سٹیڈیم، محمود فیڈز، الہلال انڈسٹریز، ایس ایم فوڈز، جناح چوک، نیوراشدروڈ فیڈرزکا شٹ ڈائون نہیں ہوگا اوربجلی کی فراہمی 7اور8دسمبر کو بلا تعطل جاری رہے گی ۔