بوائز ہائر سیکنڈری سکول جودھ پورکے 6کنال رقبہ پر قبضہ
چوپڑہٹہ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول جودھ پور کا تقریبا چھ کنال سے زا ئد بورڈنگ والے رقبہ پر مقامی افراد کا قبضہ۔
،جانور باندھ لیے ،کئی نے عمارتیں تعمیر کرلیں، درخت کاٹ کر فروخت کر دئیے گئے ۔سرکاری عمارت کھنڈرات میں تبدیل،ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔اہالیان علاقہ نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے سکول کا رقبہ واگزار کرا کر اوربلڈنگ کی بحالی کا کام کر مکمل کر کے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اگر بورڈنگ والے اس رقبے کی پیمائش کی جائے تو سب کچھ سامنے آ سکتا ہے ۔واضح رہے بورڈنگ والے رقبہ پر کئی سال پہلے پرائمری کلاسیں بھی لگتی رہی ہیں اور یہ جگہ دور دراز سے آنے والے اساتذہ کرام کی رہائشگاہ کیلئے استعمال ہوتی رہی ہے ۔جب موقف جاننے کے لیے سی ای او ایجوکیشن خانیوال نسرین گل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔