شہری زیادہ سے زیادہ پھلدار ،سایہ دار پودے لگائیں ،عون حمید
مونڈکا (نامہ نگار)درخت صدقہ جاریہ ہیں شہری زیادہ سے زیادہ پھلدار سایہ دار درختوں کے پودے لگائیں ۔
،مویشی پال حضرات کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اگر ادویات و دیگر سہولیات کی کمی ہو تو بتائیں فی الفور فراہم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ پی پی 272سردار عون حمید ڈوگر نے سول ویٹرنری ہسپتال خان گڑھ کا دورہ کے موقع پر لائیوسٹاک عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ہسپتال کے انچارج نے مویشیوں کی موسمی بیماریوں اور درکار اور میسر سہولیات پر انہیں بریفنگ دی ۔انہوں نے ادویات کی فراہمی کا اعلان کیا ،بعد ازاں شہریوں کے ہمراہ مذکورہ ہسپتال میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارے نبیؐ نے درخت لگانا صدقہ جاریہ قرار دیا ہے ، درخت لگانا دینی فریضہ سمجھیں ، بد قسمتی سے پاکستان میں سات فیصد سے بھی کم ہیں شہری زیادہ سے زیادہ پھلدار اورسایہ دار درخت لگائیں اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔