ترقی کیلئے سیرت النبی ؐ سے رہنمائی کی ضرورت،مقررین

ترقی کیلئے سیرت النبی ؐ سے رہنمائی کی ضرورت،مقررین

ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اسلامک سٹڈیز اور عربی کے زیراہتمام چوتھی دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس اختتا م پذیر ہوگئی ۔

ترجمان کے مطابق جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ مسلمانوں کو ترقی کی را ہ چلنے کے لئے سیرت البنیﷺسے رہنمائی لینا ہوگی ۔ اپنی تاریخ، اپنی اقدار اور اپنی روحانیت کی طرف رجوع کرنا ہوگاتاکہ دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی سرخرو ہوسکیں ۔معاشرے کو پرسکون کرنے کے لئے جذباتی اور سطحی سوچ اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہوگا امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو رکنا ہوگا غیر ملکی کمپنیوں کی اجارہ داری اور بیرونی دباؤ کا مثبت انداز میں سامنا کرنا ہوگا مسلم ممالک میں قانون کی حکمرانی اور موثر احتسابی نظام کا فقدان کو دور کرنا ہوگا سوشل میڈیا سمیت میڈیا کا ذمے دار کردار سامنے لانا ہوگا ۔اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ دنیا میں امن و انصاف کے قیام کے لئے سیرت نبوی ﷺ سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔اس کانفرنس کے ذریعے یہ بات مزید اجاگر ہوئی کہ ہمیں اپنے موجود مسائل کے حل کے لیے اپنی تاریخ، اپنی اقدار اور اپنی روحانیت کی طرف رجوع کرنا ہوگا، اور خاص طور پر اہتمام کے ساتھ سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی۔ جو کل انسانیت کے لیے عدل، مساوات، اور امن کا ایک مثالی نمونہ ہے سکالرز نے جو تحقیقی مقالے پیش کئے ، ان سے ہمیں یہ سیکھنے کو ملا کہ ہمیں اپنے معاشرتی مسائل کے حل کے لئے فہم و فراست اور اور جراتِ عمل کی ضرورت ہے ، ہمیں باہم محبت، برداشت، اور عدل کی اساس پر اپنی اجتماعیت استوار کرنا ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں