ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے چارج سنبھال لیا
ملتا ن(وقائع نگار خصوصی)ضلع ملتان کے نئے تعینات ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ڈپٹی کمشنر نے عملہ و افسروں کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی اور بریفنگ لی۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے ضلعی انتظامیہ کو عوامی خدمت کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر مکمل عملدرآمد کا ٹاسک دیا اور کہا کہ شہر اولیائمیں تعیناتی کو چیلنج سمجھ کرقبول کیا، عوامی مسائل حل کرنا ترجیح ہے۔