ٹاٹے پور کے بازار تجاوزات کی زد میں ،گزرنا محال
ٹاٹے پور نامہ نگار)ٹاٹے پور کے بازار تجاوزات کی زد میں ،گزرنا محال ہوکر رہ گیا۔
رہی سہی کسر ریڑھی بانوں نے پوری کردی جو روڈ کے اطراف کاروبار کر رہے ہیں ،سکول جانے اور چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے ،ریلوے پھاٹک کے ساتھ تجاوزات اتنی زیادہ ہو چکی ہیں کہ پیدل گزرنا بھی محال ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔