4جرائم پیشہ گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ برآمد

 4جرائم پیشہ گرفتار، بھاری  مقدار میں منشیات،اسلحہ برآمد

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)پولیس نے چار جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز پستول برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس سٹی کوٹ ادواوردائرہ دین پناہ پولیس نے کیپکو ٹی پوائنٹ پرکارروائی کرتے ہوئے وارڈنمبر1لیہ کے بین الصوبائی منشیات سمگلرعالم شیربھٹی کو گرفتار کرکے تورہ بورہ پشتون افغانستان کی اعلیٰ کوالٹی کی تقریبا آدھا کلو سے زائدچرس برآمدکرلی۔پولیس دائرہ دین پناہ نے 2منشیات فروشوں چک 516ٹی ڈی اے کے اشفاق مصلی کھوکھراورجہانگیر آبادخان چوک سے فیصل ملغانی کو گرفتارکرکے دونوں سے 25لیٹردیسی شراب برآمدکرلی۔پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت کنڈاسٹاپ سے پسٹل لیکرواردات کی نیت سے گھومنے والے چک نمبر519ٹی ڈی اے کے ارشدمصلی کوگرفتار کرکے اس سے پسٹل اورگولیاں برآمدلیں،پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں