ٹریفک پولیس افسر ہماری فورس کا لازمی جزو ،سہیل چودھری

ٹریفک پولیس افسر ہماری فورس کا لازمی جزو ،سہیل چودھری

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ٹریفک پولیس افسروں سے میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ملتان کے ٹریفک افسروں نے شرکت کی ۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس افسر ہماری فورس کا لازمی جزو ہیں۔ روڈ پر کھڑا ٹریفک آ فیسر ، پولیس کا چہرہ ہوتا ہے ۔ وہ اپنے طرزِ عمل سے پولیس کے مورال کو بلند کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک فلو کی روانی کے ساتھ ایک ٹریفک پولیس آ فیسر عوام کو خدمات کی فراہمی میں بھی  بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ۔ ملتان ریجن میں قائم کئے گئے خدمت مراکز میں یہ لوگوں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ جو قابل ستائش ہے آ ر پی او نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں