میپکو نادہندگان کیخلاف آپریشن،1ارب،16کروڑ کی ریکوری

میپکو نادہندگان کیخلاف آپریشن،1ارب،16کروڑ کی ریکوری

ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو ریجن میں نادہندگان کے خلاف جاری مہم میں ایک ارب 16 کروڑ روپے سے زائد واجب الادا رقم وصول کرلی گئی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر جام گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی رواں ماہ کے دوران جنوبی پنجاب میں نادہندگان کے خلاف 33 ہزار 509 ریکوری آپریشن کئے گئے ۔ یکم نومبر سے 8 دسمبر 2024ء کے دوران ریکوری مہم میں 27224 گھریلو رننگ اور مستقل نادہندگان سے 47 کروڑ 26 لاکھ 20 ہزار روپے، 2766 تجارتی نادہندگان سے 14 کروڑروپے ، 574 نادہندہ صنعتکاروں سے 21 کروڑ 81 لاکھ 20 ہزار روپے، 2862 نادہندہ کاشتکاروں سے 32 کروڑ 58 لاکھ روپے اور دیگر کیٹگریز کے 83ڈیفالٹرز سے 38لاکھ60ہزار روپے سے زائدڈیفالٹ رقم وصول کی گئی۔2749 رننگ ڈیفالٹرز سے 10کروڑ33لاکھ روپے وصولیاں کی گئیں ان میں 4سے 6 ماہ کی مدت والے 2657 ڈیفالٹرز سے 9کروڑ85 لاکھ روپے ، 6ماہ سے ایک سال کی مدت والے 87رننگ ڈیفالٹرز سے 46لاکھ90ہزار روپے اور ایک تا تین سال کی مدت والے 5نادہندگان سے ایک لاکھ 60 ہزار روپے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائی گئی۔ 15112 مستقل نادہندگان سے 49کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے گئے ان میں ایک ماہ کی مدت والے 1315 نادہندگان سے 2کروڑ88لاکھ روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں