جہانیاں جرائم پیشہ کا گڑھ بن گیا، ایک ماہ میں 20وارداتیں

جہانیاں جرائم پیشہ کا گڑھ بن  گیا، ایک ماہ میں 20وارداتیں

جہانیاں(نمائندہ دنیا)جہانیاں جرائم پیشہ کا گڑھ بن گیا، ایک ماہ میں 20وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ،طلائی زیوارت اور۔

 قیمتی مویشوں سے محروم ہوگئے مقامی پولیس کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔  سرکل جہانیاں پولیس کی ناقص کارکردگی جرائم میں اضافہ ہوگیا، شہری غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ،ایک ماہ میں چوری ڈکیتی کی 20سے زائد وارداتیں ہوئیں۔، شہری لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیوارت اور قیمتی مویشوں سے محروم ہوگئے جبکہ حیدر سکواڈ گشت بھی بے سود رہا ،گزشتہ روز کنیال روڈ کے نجی ٹاؤن میں تاجر کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ،کار سوار پانچ ڈاکو مٹھو زرگر کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 3 لاکھ روپے نقدی,3 تولے طلائی زیوارت لوٹ کر فرار ہوگئے ، خواتین کے کانوں سے بالیاں اور گلے سے ہار بھی اتروا لئے ، چند روز قبل تھانہ جہانیاں کے گیٹ پرموٹرسائیکل سوار ڈاکو نوجوان سے نقدی اورموبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانوں میں عام آدمی کو انصاف ملنا خواب بن گیا، ٹاؤٹوں کے ذریعے سائلین کو لوٹا جا رہا ہے ،آئی ،آرپی او اور ڈی پی او فوری صورتحال کو کنٹرول کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں