ڈی سی لودھراں کا ضلعی ہسپتال کادورہ،طبی سہولتوں کا جائزہ

ڈی سی لودھراں کا ضلعی ہسپتال کادورہ،طبی سہولتوں کا جائزہ

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سید وسیم حسن کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لودھراں کا دورہ،۔

 زیر علاج بزرگ مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ،ڈاکٹرز، نرسز ودیگر سٹاف کی حاضری چیک ، ہیلتھ انشورنس کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا۔دریں اثنا نے انسداد ڈینگی کے حوالے اجلاس میں کہاکہ ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلینس کو مزید بہتر بنائیں ،قبرستانوں ، کباڑخانوں، ٹائر شاپس، جوہڑوں اور زیر تعمیر عمارتوں میں لاروا سائیڈنگ کا کام مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے ، لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں سائلین کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے ،شہریوں کے حصول اراضی قبضہ،غلط اندراج مقدمہ،پٹواری کیخلاف کارروائی،راستہ واگزار کرانے ،درستگی ریکارڈ اور مالی امداد سے متعلق مسائل حل کیے ۔ڈپٹی کمشنر وسیم حسن نے عوامی مسائل کے بروقت حل اور سائلین کی دادرسی کیلئے سرکاری محکموں کے افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسر اپنے دفاتر میں بیٹھنے اور شہریوں کے مسائل سننے کے پابند ہیں ،شہری بلا روک ٹوک میرے آفس آ سکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں