اے ای اوز کی ذمہ داریوں میں اضافہ،سکولوں کی مانیٹرنگ بھی سپرد

اے ای اوز کی ذمہ داریوں میں اضافہ،سکولوں کی مانیٹرنگ بھی سپرد

ملتان(خصوصی رپورٹر) محکمہ سکولز کے اے ای اوز کی ذمے د اریوں میں اضافہ کردیا ، ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کی مانیٹرنگ بھی کریں گے۔

 پرائیویٹ ہونے والے سکولوں کو خصوصی فوکس کیا جائے گا تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے اے ای اوز کی ذمے داریوں میں اضافہ کردیا ہے ۔اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ پنجاب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں 3260 منظور شدہ آسامیوں کے خلاف کل 3258 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کام کر رہے ہیں۔ تاہم، ان کے کام کا بوجھ مساوی طور پر تقسیم نہیں کیا جاتا ہے کیونکہ 189 اے ای اوز کے پاس6 سکول ہیں، 958 اے ای اوز کے پاس 7-9 سکول ہیں، 1965 اے ای اوز کے پاس 10-14 سکول ہیں اور 146 اے ای اوز کے پاس انسپکشن اور مانیٹرنگ کے لیے اپنے متعلقہ مرکز میں 15 یا اس سے زیادہ سکول ہیں جس پر ذمے داریوں میں اضافہ کیا جارہا ہے متعلقہ اضلاع میں کام کرنے والے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے درمیان موثر معائنہ، نگرانی اور رپورٹنگ کے لیے سکولوں کی تعداد کی دوبارہ تقسیم کی جائے گی اور سکول کی تعداد 12 سے 15 تک ہو سکتی ہے اے ای اوز کو پرائمری اور ایلیمنٹری کے ساتھ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کی مانیٹرنگ کا بھی پابند کیا جائے گاتمام سکولوں میں تدریسی عمل اور کارکردگی کے جائزے کے لیے کلاس روم آبزرویشن ٹولز کا استعمال یقینی بنایا جائے ڈی ای اوز اور ڈی ڈی ای اوز اے ای اوز کے کام کی سخت نگرانی کریں گے ۔ جو سکول حال ہی میں آؤٹ سورس کئے گئے سکولوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں اے ای اوز کی معائنہ الاؤنس کی منظوری تسلی بخش نگرانی اور رپورٹنگ سے مشروط ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں