شہری کو گھر سے بلا کر دھمکیاں 6افراد کے خلاف مقدمہ

 شہری کو گھر سے بلا کر دھمکیاں   6افراد کے خلاف مقدمہ

گگو منڈی(نامہ نگار)شہری کو گھر سے بلا کر دھمکیاں دینے ہراساں کرنے کے الزام میں 6افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ رات مقامی شہری امیر ملک عرف مکہ خان اپنے گھر میں موجود تھا کہ مبینہ طور پو ملک شاہ رخ نے فون کیا کہ میں اور علی سرور آرائیں لاری اڈا پر بیٹھے ہیں آکر ہماری بات سنو لیکن امیر ملک نے آنے سے انکار کر دیا تو انہوں نے دھمکی دی کہ اگر نہ آئے تو ہم تمہارے گھر آ جائیں گے جس پر امیر ملک لاری اڈا پہنچا توملزموں نے اسے رقم کے لین دین کے تنازع پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور فائر مارنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرا دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں