فیضان مدینہ لیہ میں طلبہ کے مابین حسن قرأت کا مقابلہ

 فیضان مدینہ لیہ میں طلبہ کے  مابین حسن قرأت کا مقابلہ

مونڈکا (نامہ نگار)دینی مدارس کے طلبہ کے مابین حسن و قرأت کا مقابلہ فیضان مدینہ لیہ میں ہوا ، معروف روحانی شخصیت پیر محمد عامر اقبال سلطانی چشتی کے صاحب زادے خان گڑھ کے قاری محمد علی رضا سلطانی نے ڈویژن سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

 چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، سابق چیئرمین بلدیہ خان گڑھ شیخ لیاقت علی قریشی ، ریٹائرڈ پرنسپل رانا فرزند علی ، رانا واجد علی ایڈووکیٹ پرنسپل وکیل ہائر سیکنڈری سکول خان گڑھ ، سید عامر شاہ ، ایوب خان ، میاں سجاد حسین سمیت عوامی و سماجی شخصیات نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں