میرج ہال میں باراتیوں کے 30لاکھ کے زیورات چوری

 میرج ہال میں باراتیوں کے 30لاکھ کے زیورات چوری

گگومنڈی(نامہ نگار)میرج ہال میں باراتیوں کے لاکھوں روپے کے زیورات چوری۔

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں265ای بی کارہائشی محمدسعیدگجراپنے کزن ارسلان چوہان کی بارات کے ساتھ فضل مختارمیرج ہال گگومنڈی آیاہواتھاجہاں اس نے زیورات والابیگ سٹیج پررکھ دیااورخودمہمانوں کے ساتھ باتوں میں مصروف ہوگیا،اس دوران مہمانوں کے بھیس میں آئے ہوئے چوروں نے بیگ جس میں10تولے طلائی زیورات مالیتی30لاکھ روپے تھے چوری کرکے فرارہوگئے ۔یادرہے کہ فضل مختارمیرج ہال میں اس سے قبل بھی چوری کی متعددوارداتیں ہوچکی ہیں جہاں چورزیورات اورنقدی چوری کرکے لے جاچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں