پسند کی شادی، مسلح افراد کا لڑکے کے اہلخانہ پر تشدد، توڑ پھوڑ

پسند کی شادی، مسلح افراد کا لڑکے  کے اہلخانہ پر تشدد، توڑ پھوڑ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے گھر والوں کا اسلحہ سے لیس ہوکر لڑکے گھرپر دھاوا، مرد وخواتین پر تشدد، اسلحہ لہراتے ہوئے دھمکیاں، ہوائی فائرنگ کی ،توڑ پھوڑ کی۔

تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ تھانہ لڈن کی حدود موضع موہل میں مریم خضر بودلہ نے گھر سے بھاگ کر اسد سے پسند کی شادی کی جس پر لڑکی کے گھر والوں مظفر بودلہ ، رجب علی عرف راجو بودلہ ، مستن بودلہ، خضر بودلہ ، عامر بودلہ سمیت درجنوں افرادنے مسلح کر لڑکے کے گھر پر دھاوا بول کر مروخواتین پر تشدد کیا،سامان کو توڑ پھوڑ دیا اور قیمتی سامان بھی اٹھاکر لے گئے ،بااثر ملزموں نے ئے ہوائی فائرنگ بھی کی، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔متاثرہ مردوخواتین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ئے کہا ہے کہ لڑکی کی والدہ نے اپنی مرضی سے اپنی بیٹی کو ہمارے لڑکے کے ساتھ گھر سے بھگایا لیکن اب ملزموں نے ہمارا جینا محال کررکھاہے ۔ مقامی پولیس بھی ہمیں تحفظ فراہم کرنے کے بجائے خاموش ہے ۔متاثرہ مرتضیٰ بودلہ ،اس کی ہمشیرہ ودیگر خواتین نے ئے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے فوری ملزموں کی گرفتاری اور تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں