واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال شہری زہریلا پانی پینے پر مجبور
ماہڑہ (نامہ نگار)یونین کونسل ماہڑھ کے احاطہ میں نصب سرکاری واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال ،اہل علاقہ بلخصوص غریب طبقہ زیرزمین آلودہ اور زہریلا پانی پینے پر مجبور ہے ،معدہ اور آنتیں متاثر، بدہضمی ، دست،پیچش یا مروڑ کی شکایات عام ہوگئیں۔
شہریوں محمد بلال جگنو، ملک حسنین مدنی، شعیب عمران ،، محمد بوٹا، ملک افتخار زرگر ،عارف وکیل ،ملک کلیم اللہ جھک،ڑ ڈاکٹر ظفر شاہین ،ملک عبداللہ اقبال نے کمشنر ڈی جی خان ،ڈی سی مظفرگڑہ سے اپیل کی ہے ماہڑھ میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ کوجلد فعال کرکے اہم مسئلہ حل کیا جائے ۔