نورشاہ تلائی میلہ آج سے شروع ،بازار سج گئے ،سکیورٹی سخت
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)نورشاہ تلائی کا سالانہ تین روزہ میلہ آج سے شروع ،بازار سج گئے ،سرکس،جھولے ،تھیٹرز بھی پہنچ گئے ،سکیورٹی انتظامات سخت،داخلی راستوں پر چیک پوسٹ قائم،اونٹ کی کشتیوں کے علاوہ پہلوانوں کی کشتیاں بھی ہوں گی۔
میلہ 18دسمبر تک جاری رہے گا۔ تفصیل کے مطابق ضلع کوٹ ادو کا مشہور ترین میلہ نور شاہ تلائی آج سے شروع ہو گیا ہے جو 18دسمبر تک جاری رہے گا،مذکورہ میلہ میں میناری،مٹھائی ودیگر کھانے پینے کی اشیا کے سٹال سج گئے ہیں جبکہ عوامی تفریح کیلئے لکی ایرانی سرکس،دھوم سرکس،جھولے ،تھیٹرز بھی پہنچ گئی ہیں،کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی انتظامات بھی کئے گئے ہیں جبکہ داخلی راستوں پر چیک پوسٹ بھی قائم کردی گئی ہے ،میلے میں اونٹوں کی کشتیاں ،گھڑ دور، نیزہ بازی، اونٹوں کا ناچ ، دیسی کشتی کا دنگل لمبی کھیڈ ، کبڈی اور وزن اٹھانے سمیت دیگر علاقائی کھیل بھی ہوں گے ۔