یوم سقوط ڈھاکہ و سانحہ اے پی ایس تاریخ کاسیاہ ترین دن،اکمل مدنی
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے 16 دسمبر یوم سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم سقوط ڈھاکہ و سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔
قوم کو ان سانحات سے سبق سیکھتے ہوئے پاکستان و اسلام دشمنوں قوتوں کیخلاف متحد ہونا ہوگا،قومیں سانحات سے ہی سیکھتی ہیں جاپان ہو یا ترکی،سانحات کے بعد قومیں اپنی ترقی کا راستہ خود طے کرتی ہیں وہ دنیا کو بتاتی ہیں کہ ہم نے ایک لڑکھڑا جانے والے قدم کے بعد ترقی کی وہ رفتار حاصل کرلی ہے کہ اب حقیقی معنوں میں کوئی میلی آنکھ اٹھا کر ہمیں نہیں دیکھ سکتا،ہمیں بھی سانحہ مشرقی پاکستان، سانحہ اے پی ایس اور دیگر سانحات کو اپنی ترقی کا زینہ بنانا ہوگا ورنہ آنے والا دور بہت کٹھن ہوجائے گا۔