قوم سانحہ اے پی ایس پشاور کوکبھی نہیں بھولے گی،رانا خالد محمود

قوم سانحہ اے پی ایس پشاور کوکبھی  نہیں بھولے گی،رانا خالد محمود

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہاکہ سولہ دسمبر کی دہشتگردی کے واقعہ کو قوم کبھی نہیں بھولے گی۔

قوم کے ان نونہال پھولوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے پوری قوم کو دہشتگردوں کیخلاف متحد کردیا ،بلا شبہ سولہ دسمبر کا دن سانحہ پشاور اے پی ایس کی وجہ سے ہمارے لئے بہت ہی بڑے صدمے والا دن ہے ، آج بھی اس سے ملنے والے زخم تازہ ہیں ،اس دن کو قومی سوگ کے طور پر منانا ،ملک سے مکمل طور پر دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور قوم کے ہیرو ہیں،ہم ان کی قربانی کو کبھی بھلا نہیں پائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں