میپکو سیفٹی تربیتی سیشن مکمل شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹوآفیسر میپکو جام گُل محمد زاہدکی ہدایت پر سیفٹی کلچر کے فروغ کے سلسلہ میں بہاولنگر سرکل ٹریننگ سنٹر میں پبلک اینڈ ایمپلائی سیفٹی کا دوسر ا سیشن منعقد ہوا ۔
ٹریننگ کے اختتام پرایکسین بہاولنگر ڈویژن انجینئر ثناء اللہ ظفرنے ایچ ٹی ایم محمد عارف کے ہمراہ لائن سٹاف شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور لائن سٹاف کو ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سیفٹی پر ہر صورت حال میں عمل کرنے کی تاکید کی۔کوئی بھی عملی یا ہنگامی صورت حال کبھی بھی کسی کی زندگی کو خطرہ میں ڈالنے کا جواز نہیں بن سکتی۔