ویمن یونیورسٹی، شعبہ اردو کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس آج سے شروع
ملتان(خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیراہتمام پہلی دو روزہ بین الاقوامی ادبی کانفرنس 2024ئآج سے شروع ہوگی ۔
ترجمان کے مطابق شعبہ اردو کے زیراہتمام ہونے و الی کانفرنس کا عنوان‘‘ اردو ناول کا معاصر منظر نامہ’’ رکھا گیا ہے ۔ کانفرنس کی سرپرست اعلیٰ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہیں۔