خواتین کو خودمختار بنانا ہمارا اولین مقصد،مہوش انجم

خواتین کو خودمختار بنانا ہمارا اولین مقصد،مہوش انجم

ملتان (لیڈی رپورٹر)ویژن اُران کے زیر اہتمام منی ایکسپو 2024 کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس کا افتتا ح پا کستان کے سا بق سفیر خیام اکبر نے کیا۔

اس موقع پر اُنھوں نے کہا کہ عورت کو صف نازک کہہ کر نظر انداز نہ کیا جا ئے پا کستا نی خواتین تخلیقی،سماجی، و دیگر میدانوں میں کسی سے کم نہیں خواتین میں پوشیدہ صلاحیتوں کو نما یاں کر نے کے لیے مناسب موقع ملنا چا ہیے اس طرح کے ایکسپو کے انعقاد سے ہنر مند،ورثہ فنون،دستکاریوں کے روشناسی کا نادر موقع ملتا ہے ۔جبکہ ایکسپو کی آرگنا ئزر مہوش انجم جیلا نی نے کہا خواتین کو خودمختار بنا نا ہے ہمارا مقصد ہے ہم اس ویژن پر کام کررہے ہیں کہ خواتین کو سماجی معاشی طور پر مضبوط بنایا جا سکے تاکہ وہ ملکی تعمیر وترقی میں اپنا برابر حصہ ڈال سکیں اور اپنے خاندان کے لیے بھی مددگار ثابت ہوں خواتین دستکاریوں کو اجا گر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ملتان کی خواتین کے کا موں کو فروغ ملے اور مڈل مین کا خا تمہ ہو سکے ۔اور محنت کش خواتین کو مناسب اُجرت ملے سکے ۔ اُران ایسی خواتین کی بھرپور رہنمائی کررہی ہے جو اپنا کاروبار کرنا چاہتی ہیں۔سہیل طفیل نے کہا کستان میں خواتین کے لیے بے شمار کاروبار کرنے کے مواقع ہیں۔ ترقی یافتہ ملکوں کی صفوں میں شامل ہونے کے لیے پاکستان کی خواتین کو آگے آنا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں