ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے درخواست گزاروں کی سماعت کیلئے کمیٹی تشکیل

ایل ایل بی تین سالہ پروگرام  کے درخواست گزاروں  کی سماعت کیلئے کمیٹی تشکیل

ملتان(خصوصی رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے حکم کی تعمیل میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر نے ایل ایل بی کیس تین سالہ پروگرام کے درخواست گزاروں کی سماعت کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

 جس نے تمام کیسوں کو فردا فردا ڈیل کرنے کافیصلہ کیا ہے اور کیس کی سماعت کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق کیسوں کی سماعت 17دسمبر اور 18دسمبر کو ہوگی متعلقہ رٹ پٹیشنر کو آگاہ کردیاگیاہے امیدواروں مکمل کوائف کے ساتھ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی درخواست گزاروں کو اپنے ساتھ اصل شناختی کارڈ اور عدالتی احکامات لانا ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں