ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، غریب علاج سے محروم
باگڑسرگانہ(نامہ نگار)غریبوں سے علاج کی سہولیات بھی چھین لی گئی ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے غریب مریضوں کی مشکلات میں بے۔
پناہ اضافہ ہو گیا ہے پہلے لوگ ایک وقت کی روٹی کی خاطر جتن کاٹ رہے تھے مگر ادویات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ہیں اور نئی قیمتوں کا سن کر لوگ پریشان ہوجاتے ہیں،نزلہ ،زکام کی دوا بھی سینکڑوں روپے سے کم میں دستیاب نہیں ، ہسپتالوں میں بھی ادویات اکثر نہیں ملتیں،کچھ طبقات تو پہلے ہی اتنی مہنگی دوائی نہیں خرید پاتے تھے ۔ سیاسی ،سماجی وشہری حلقوں کی سرکردہ شخصیات نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔