محکموں کو اداروں کو تمباکو نوشی سے پاک بنانے کی ہدایت

محکموں کو اداروں کو تمباکو نوشی سے پاک بنانے کی ہدایت

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیرصدارت اجلاس میں تمباکو کنٹرول قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔

پراجیکٹ منیجر تمباکو کنٹرول ایم او این ایچ ایس آر سی نے معیشت پر تمباکو کے بوجھ، صحت،صحت، تمباکو سے پاک وہاڑی انیشیٹو بارے تصورات اور حکمت عملی سے آگاہ کیاجس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اداروں کو تمباکو نوشی سے پاک بنائیں اور اداروں کے اندر’’تمباکو نوشی کرنا سخت منع ہے ‘‘ کا بورڈ آویزاں کریں اور تمام دفاتر میں ایش ٹرے فری پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،سکولز اور کالجز میں جا کر طلبا کو بھی آگاہی فراہم کریں تاکہ وہ تمباکو نوشی کی لعنت سے محفوظ رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے سپیشل ایجو کیشن سکول کا دورہ کیا اور تعلیمی و انتظامی امورسمیت طلبہ وطالبات کی تعلیمی استعداد کار کو چیک کیا اور اشارتی زبان میں بچوں سے گفتگو کرکے انکی حوصلہ افزائی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں