تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری ہیں :خلیل احمد
میلسی (نامہ نگار ) دی ایجوکیٹرز سکول میلسی کیمپس میں سالانہ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد پڑھیار بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل انسانی زندگی کا لازمی جزو ہے خاص طور طلباء کے لئے جن کو ذہنی مشقت سے دوچار ہونا پڑتا ہے انتہائی ضروری ہے کہ ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیاں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ صحت تندرستی اور توانا رہنے کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری ہیں۔انہوں سکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے بچوں ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ایسی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔