کوٹ ادو ،وارداتیں، 3شہری موٹرسائیکلوں سے محروم
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ضلعی مرکز میں ڈاکو راج جاری سرشام 2شہریوں سے موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں۔۔۔
مدرسہ کے معلم کے گھر سے بھی قیمتی موٹر سائیکل چوری،ویلڈنگ کی دکان کی دیوار کو نقب لگا کر نامعلوم چور لاکھوں مالیت کی ویلڈنگ پلاٹ مشینیں اوراوزار چوری کر لیے گئے ۔تفصیل کے مطابق ضلعی مرکز کوٹ ادو ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا گیا، وارڈ نمبر 14 سی کے رہائشی جاوید اقبال تارڑ سے ساڑھے 6بجے شام المکہ کوچزگلی گھوڑا والی میں 2ڈاکوؤں نے نئی 24 ماڈل سی ڈی موٹرسائیکل چھین لی۔ محمد اقبال سہوسے 3 ڈاکوؤں نے نئی سی ڈی موٹرسائیکل چھین لی ۔ نور شاہ طلائی کا رہائشی مدرسہ کا معلم عبدالحمید لاڑ کے گھر سے بھی نامعلوم چور اس کی پرائڈر موٹر سائیکل چوری اٹھا کر لے گئے ، کھاڑک والا میں محمد طارق سہو کی پل64 پرقائم ویلڈنگ کی دکان کی عقبی دیوار کو نقب لگا کر نامعلوم چوردکان سے ویلڈنگ پلانٹ کٹرمشین اوزاردیگر سامان جس کی کل مالیت ڈیڑھ لاکھ بتائی گئی ہے چوری کر کے لے گئے جبکہ کیپکو کے قریب کا رہائشی محمد اقبال مہار کلاسرہ گزشتہ سے پیوستہ شب نور شاہ میلہ پر گیا کہ جیب تراش اس کی جیب سے پرس جس میں 30 ہزار روپے نقدی اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر سامان نکال کر لے گئے ۔