کرسمس،مسیحی پولیس ملازمین کیلئے 4یوم رخصت،عیدی کا اعلان

کرسمس،مسیحی پولیس ملازمین کیلئے  4یوم رخصت،عیدی کا اعلان

وہاڑی (خبرنگار نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا)پولیس اور ایس پی او آواز دو پروگرام کے زیر اہتمام پولیس لائنز میں مذہبی رواداری اور اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے تقریب ، ڈی پی او منصور امان نے کرسچن کمیونٹی کے ہمراہ کیک کاٹا اور کرسمس پر مسیحی پولیس ملازمین کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے چار یوم کی رخصت اور عیدی دینے کا اعلان بھی کیا ۔

 ڈی پی او منصور امان نے کہا کہ وطن عزیز کے قیام ، استحکام اور تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار بے مثال ہے ،پاکستان دنیا کا وہ اہم ملک ہے جس میں تمام مذاہب اور انکے پیروکاروں کا احترام کیا جاتا ہے ،اقلیتی برادری کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، ان کی حفاظت کے لئے اگر ہمیں جان بھی دینا پڑی تو کوئی بڑی بات نہیں۔ مسیحی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ،اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ محنت کی ہے اور کرتے رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں