کرسمس پر ہرممکن انتظامات ،فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی

 کرسمس پر ہرممکن انتظامات ،فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی و بین المذاہب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلعی افسران کے علاؤہ مختلف مذاہب کے اکابرین و امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ نے کرسمس پر ہر ممکن انتظامات اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔جبکہ کرسچن کمیونٹی سمیت تمام مکاتب فکر نے ضلع وہاڑی میں امن وامان اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ ضلع وہاڑی جیسا بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی،اخوت و بھائی چارہ کہیں نہیں دیکھا۔ڈی پی اومنصور امان نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں امن برقرار رکھنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون رہا۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے اپنی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں ناقص کارکردگی پر جواب طلبی کے احکامات جاری کئے اس کے علاوہ سویپنگ ایریاز کی تفصیل اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کو بھیجوانے ، تمام تعلیمی اداروں میں طلباء کو ڈینگی بارے آگاہی دینے ،یوذر کو تربیت دینے اور تمام محکموں کو انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں