زکریا یونیورسٹی، وقت کی پابندی نہ کرنیوالے عملے کو وارننگ
ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں وقت کی پابندی نہ کرنے و الے ملازمین اور افسروں کو آخری وارننگ جاری کردی گئی۔
تفصیل کے مطابق وائس چانسل نے اپنا اقتدار سنبھالتے ہیں وقت کی پابندی کامراسلہ جاری کیاتھا جس پرعمل ہورہاتھا کہ مگر رجسٹرار نے ایک بار پھر وقت کی پابندی کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔ جس میں کہاگیاہے کہ یہ بات انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھی گئی ہے کہ بار بار کی ہدایات کے باوجود افسروں / اہلکار مقررہ دفتری اوقات پر عمل نہیں کر رہے ہیں یہ عدم تعمیل دفاتر کی کارکردگی اور کام کاج کو بری طرح متاثر کر رہی ہے ۔ وائس چانسلر نے ہدایت کی ہے کہ تمام افسروں / اہلکار بغیر کسی استثناء کے دفتری اوقات (صبح 8:00سے شام 4:00 بجے تک) کی سختی سے پابندی کریں ان کوآخری وارننگ دی جاری ہے جس کے بعد حسب قانون کارروائی کی جائے گی ۔