میپکو نادہندگان کیخلاف کارروائیاں،18کروڑ10لاکھ ریکور
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور ۔
نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جاری ریکوری مہم میں ایک روز میں 18کروڑ10لاکھ روپے ریکوری کی گئی ۔ مزید84افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔59بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر49 لاکھ40ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔26دسمبر2024ء کو ملتان سرکل میں13بجلی چوروں کو18لا کھ80ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور13 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں8افراد کو2 لاکھ60ہزار روپے جرمانہ عائد اور8ایف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں5بجلی چوروں کو2 لاکھ20ہزار روپے جرمانہ عائد ، بہاولپور سرکل میں10 صارفین کو5لاکھ40ہزار روپے جرمانہ عائداور10مقدمات درج ،ساہیوال سرکل میں11 بجلی چوروں کو6لاکھ40ہزارروپے جرمانہ عائد اور7افراد کے خلاف مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں10 صارفین کو2 لاکھ50ہزار روپے جرمانہ عائداور10ایف آئی آرز درج، مظفرگڑھ سرکل میں14صارفین کو 2لاکھ80 ہزار روپے جرمانہ عائد اور10مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں6 بجلی چوروں کو3لاکھ90ہزار روپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں7 صارفین کو 4لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیااور ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جاری ریکوری مہم میں ایک روز میں 18کروڑ10لاکھ روپے ریکوری کی گئی ۔