پی ایچ اے کے زیر اہتمام گل دائودی نمائش کا افتتاح
ملتان (کورٹ رپورٹر)پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام سالانہ سالانہ نمائش گل داؤدی کا افتتاح کر دیا گیا۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے افتتاح کیا۔ایڈیشنل کمشنر عبدالجبار بھی موجود تھے ۔
نمائش میں 50ہزار سے زائد گملے رکھے گئے ہیں اس موقع پرڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام نا گزیر ہے ۔صحت افزاء سرگرمیوں سے معاشرے میں صحت افزاء اثرات مرتب ہونگے ۔درختوں اور پھولوں کی موجودہ دور میں اہمیت سے انکار ممکن نہیں اُنہوں نے مزید کہا کہ ایسی سرگرمیوں کا اہتمام مستقبل میں بھی ہوتا رہے گا۔ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف خان نے کہا کہ نمائش میں درجن سے زائد اقسام اور رنگ کے پھول رکھے گئے ہیں۔نمائش میں فیملیز کے لئے بھی تفریح کا اہتمام ہے ۔سردیوں کے پھول کے لئے پورا سال تیاری کرتے ہیں۔مالیوں کی دن رات محنت پر اُن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ جشن بہاراں بھی بھرپور انداز سے منائیں گے ۔