ڈاکٹر ابوذر سلیم پی ایم اے بورے والا کے صدر منتخب

  ڈاکٹر ابوذر سلیم پی ایم اے  بورے والا کے صدر منتخب

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)پاکستان میڈیکل ایسوسی بورے والا کے سالانہ انتخابات مکمل، سابق صدرڈاکٹر سجاد ڈھلوں کے۔

 حمایت یافتہ ڈاکٹر ابوذر سلیم 110 ووٹ لے کر صدر منتخب،مدمقابل ڈاکٹر عبدالستار تجوانہ کو 39 ووٹ ملے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بورے والا کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے جس میں سابق صدر ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹرابوذر سلیم 110 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے جبکہ انکے مدمقابل عبدالستار تجوانہ صرف 39 ووٹ حاصل کرسکے دیگر عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ جن میں ڈاکٹر محمد آصف دوسری مرتبہ جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر مقصود شیخ نائب صدر، ڈاکٹر ظہیر انور جوائنٹ سیکرٹری اور ڈاکٹرآصف علی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ خواتین ونگ سے ڈاکٹر گل احمر صدر اور ڈاکٹر عظمیٰ لقمان جنرل سکریٹری منتخب ہوئی نومنتخب عہدیداران کو مقامی سیاسی، سماجی و دیگر نمائندہ شخصیات نے مبارک باد دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں