فوڈ اتھارٹی، 174کلو ناقص چکن،75کلو ملاوٹی کھویا برآمد
ملتان (لیڈی رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی میٹ شاپ، کھویا یونٹ، پاپڑ فیکٹری، گرائنڈنگ یونٹ سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن۔
، 174 کلو کم وزن، بیمار مرغیوں کا گوشت، 200 کلو ایکسپائرڈ کیمیکلز، 100 کلو کھلے اجزاء 75 کلو ملاوٹی کھویا تلف، کھویا یونٹ اور پولٹری شاپ مالکان کیخلاف ایف آئی آرز درج، 3 فوڈ بزنس مالکان کو ایک لاکھ 85 ہزار کے جرمانے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے حکم پر آپریشنز ٹیموں نے ملتان میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے میٹ شاپ، کھویا یونٹ، پاپڑ فیکٹری، گرائنڈنگ یونٹ سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کھوئے مصنوعی اجزاء کی ملاوٹ ثابت ہونے پر پرانی بکر منڈی ہیڈ نو بہار میں کھویا یونٹ کیخلاف ایف آئی آر درج۔ کم وزن اور بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت پر دہلی گیٹ پر واقع پولٹری شاپ مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔ اسی طرح مصالحوں کی تیاری میں ایکسپائرڈ کیمیکلز، کھلے اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر پیر کالونی میں گرائنڈنگ یونٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد۔ اس کے علاوہ کھانوں کی تیاری میں رینسڈ آئل، غیر معیاری مصالحہ جات کے استعمال پر ایل ایم کیو روڈ پر ہوٹل کو 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ کچا پاپڑ کی تیاری میں حشرات زدہ مکسچر کے استعمال پر شامیر گارڈن میں فیکٹری کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔