جعلی ادویات فروخت کرنیوالے 2ملزم گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر ) پولیس نے جعلی ادویات فروخت کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
دہلی گیٹ پولیس کو ڈرگ آفیسر محمد علی خلیل نے بتایا کہ دوران چیکنگ ٹیم کے ہمراہ چھاپہ ماراتو ملزم راحیل اور شاکر جعلی ادویات تیار کرتے ہوئے پائے گئے ملزموں کے پاس کوئی ڈرگ سیل لائسنس بھی موجود نہ تھا اور وافر مقدار میں بغیر وارنٹی ادویات ذخیرہ کی ہوئی تھیں۔