کرم پور،سابق کونسلر راؤ سلیم کے بیٹے نے قرآن پاک حفظ کرلیا
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)سابق کونسلر ٹاؤن کمیٹی کرم پور راؤ محمد سلیم کے بیٹے راؤ قیصر عباس نے قران پاک حفظ کر کے اپنے والد کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
والد راؤ محمد سلیم نے کہا ہے کہ اللہ پاک کا ہم پر بہت بڑا کرم ہے کہ ہم مسلمان ہیں ہمارا دین اسلام ہے قران پاک ہماری آخری کتاب ہے ،میرے بیٹے نے قران پاک حفظ کر کے اپنے والداورپوری فیملی کا سر فخر سے بلند کیا ہے ،ین اسلام کی کتاب قرآن مجید کو اپنے سینے میں محفوظ کیا ہے ۔میں خاص طور پر قاری حسنین معاویہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے میرے بیٹے کو قران پاک پڑھایا اور حفظ کروایا تاکہ ہم اپنی مقدس کتاب قران پاک کو ہم اپنی اولاد میں نسل در نسل منتقل کر کے اپنی آخرت میں بخشش کا ذریعہ بنوا سکیں۔