شجاع آباد پریس کلب الیکشن،جاوید وینس بلا مقابلہ صدر منتخب

 شجاع آباد پریس کلب الیکشن،جاوید وینس بلا مقابلہ صدر منتخب

شجاع آباد(سٹی رپورٹر)پریس کلب شجاع آباد 2025 کے الیکشن مکمل ،صدر جاوید وینس ،نائب صدر عبدالستار غور ی بلامقابلہ منتخب ۔

، جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر مصور انصاری31ووٹ لیکر پہلے جبکہ ان کے مقابلے میں راناحامد نے 17ووٹ حاصل کیے ۔چیئرمین کی سیٹ پر رفیق مغل نے 26ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ،ان کے مقابلے میں محمدنواز بھٹی نے 21ووٹ حاصل کیے ۔وائس چیئرمین ذوالفقار بھٹی ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمدندیم بھی کامیاب ہوئے ۔ جیتنے والے امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے ،مبارکباد دی گئی ،شفاف الیکشن کرانے پر چیف الیکشن کمیشن اور صحافی محمد اکمل رامے دلشاد خان شیروانی، دلشاد بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا گیا،کل ووٹوں کی تعداد49تھی ،48کاسٹ ہوئے ۔ تقریب حلف برداری جلد ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں