ایف آئی اے ، دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا
ملتان (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے ملتان نے دھوکہ دہی میں ملوث نیشل ہائی وے (این ایچ اے ) کے ملازم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق این ایچ اے میں گریڈ سات کے ملازم قمر شہباز نے شہری کو اے این ایف میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر اس سے چھ لاکھ روپے رشوت وصول کی اور اسے جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر بھی دیا جسکو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔